ابنا: اس موقع پر پورے ایران میں سومالیہ کےقحط زدہ عوام کے لئے بڑی مقدار میں عوامی امداد اکٹھا کی گئ۔اس موقع پر امدادی سامان اکٹھاکرنے کے لئےمختلف علاقوں میں کیمپ لگائےگئے تھے جن میں عوام نےدل کھول کرعطیات پیش کئے۔واضح رہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمرکمیٹی کی جانب سےسومالیہ کےقحط زدہ عوام کےلئےاب تک ایک سواٹھاسی ٹن امدادی سامان بھیجاجاچکاہے جس میں کیمپ ، کمبل ، غذائی اشیا اور دواؤں سمیت ضرورت کی مختلف چیزیں ہیں۔ایران کی جانب سےسومالیہ کےقحط زدہ عوام کےلئے پانچویں اورچھٹی امدادی کھیپ بھی آج روانہ کردی جائےگی ۔.............
/169